۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
شہید حسن ترابی

حوزہ/سندھ ہائی کورٹ نے علامہ حسن ترابی قتل کیس کے 3 مجرمان کی عمرقید سزا کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین اوراسلامی تحریک کے رہنما علامہ حسن ترابی شہید کے قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی اس موقع پرسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی جب کہ محمد اکبر، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی، جب کہ ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 مجرموں کو عمرقید کی سزا سنائی تھی۔

علامہ حسن ترابی پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء اور عوام میں کافی مقبول اور اتحاد بین المسلمین کے روح رواں تھے اور مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت کیلئے سرگرم تھے اسی بنا پر تکفیری گروہوں کے آلہ کاروں نے 2006ء میں علامہ حسن ترابی اور ان کے بھانجے کو بم دھماکے میں شہید کردیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .